ضلع شیرانی ختم نہیں کیا جا رہا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ضلع شیرانی کو ختم کرنے سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر بے بنیاد ہے اور حکومت نے تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کی وجہ محرومی نہیں، مصالحتی پالیسی کی وجہ سے واقعات میں اضافہ ہوا، سرفراز بگٹی
ژوب کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین اور مقامی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت اور اعتماد ان کے لیے باعث اعزاز ہے اور حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوشاں ہے۔
ضلع شیرانی کی حیثیت برقرار رکھنے کی یقین دہانیوزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ضلع شیرانی کی انتظامی حیثیت برقرار ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔
مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نئی ذمے داری، چیف آف بگٹی قبائل مقرر
ان کا کہنا تھا کہ ضلع شیرانی سے متعلق امور پر مقامی رکن صوبائی اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ نشست کی جائے گی تاکہ تمام معاملات مشاورت سے طے کیے جا سکیں۔
متوازن ترقی حکومت کی ترجیحمیر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت فیصلے انتظامی بہتری اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھ کر کرتی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن اور یکساں ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں: ‘کیا بارش برسانا میرے بس میں ہے؟’ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یہ کیوں پوچھا؟
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے ہر علاقے کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ژوب شیرانی ضلع وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ژوب وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔