پرنس ہیری سوشل میڈیا سے متاثرہ بچوں کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران آبدیدہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
برطانوی شہزادے ہیری، جو بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے سرگرم رہ چکے ہیں، امریکی میں مقیم برطانوی خاندانوں سے ملاقات کے دوران جذباتی ہو گئے۔
بی بی سی بریک فاسٹ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ڈیوک آف سسیکس اپنے آنسو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے بچوں کے اہل خانہ سے گفتگو کر رہے تھے، جن کے بچے سوشل میڈیا کے باعث اپنی جان سے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں
ہیری نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیز جیسے یوٹیوب اور انسٹاگرام کے خلاف امریکا میں مقدمات شروع ہورہے ہیں، اور اس موقع پر انہوں نے خود برطانیہ میں جاری اپنے قانونی کیس کا حوالہ دیا تاکہ متاثرہ والدین کو حوصلہ دے سکیں۔
انہوں نے کہا، ’ہم نے بار بار کہا ہے کہ یہ ڈیوڈ بمقابلہ گولیات جیسی صورتحال ہے۔ میں خود کچھ ایسے ہی حالات میں رہا ہوں۔‘
پرنس ہیری نے مزید کہا، ’لیکن جب آپ عدالت میں بیٹھے ہوں اور جذبات آپ پر حاوی ہوں کیونکہ آپ یقین نہیں کرسکتے کہ دوسری جانب لوگ جو کہہ رہے ہیں وہ کیا کہہ رہے ہیں، اور وہ جو دفاع کررہے ہیں، جو جھوٹ بول رہے ہیں وہ زندگی اور آپ کے بچوں کی قدر کو کم کررہا ہے، تو یہ جذبات کا ظاہر ہونا بالکل معمولی بات ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: 19 ماہ بعد کنگ چارلس سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ پرنس ہیری نے تفصیل بتادی
انہوں نے والدین کو تسلی دیتے ہوئے کہا ’وہ شرمندہ محسوس نہ کریں، فکر نہ کریں، حتیٰ کہ اگر جج نے کہا کہ جذبات کا اظہار نہ کریں، تب بھی یہ بالکل انسانی اور فطری ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آبدیدہ امریکا بچے برطانیہ پرنس ہیری سوشل میڈیا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا بچے برطانیہ پرنس ہیری سوشل میڈیا سوشل میڈیا پرنس ہیری رہے ہیں
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم