بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ سے کتنا نظر آتا ہے ، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں بلکہ ماہر ڈاکٹر کرے گا، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ سے کتنا نظر آتا ہے اور ان کی بینائی کتنی متاثر ہوئی ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں بلکہ ماہر ڈاکٹر کرے گا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو کہا گیا وہ اپنے کلائنٹ کی رپورٹ بنائیں، قانون کی حکمرانی کی اس سے بڑی مثال کیا ہوسکتی ہے؟
طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی کی کیا پوزیشن ہے یہ فیصلہ وکیل نہیں ڈاکٹرز کریں گے، وکیل فیصلہ نہیں کرسکتا کہ ان کی آنکھ کتنی ٹھیک ہے یا کتنی خراب، کوئی ماہر ڈاکٹر اس کا فیصلہ کرے گا اور ماہر ڈاکٹر کو بھیج دیا گیا ہے۔وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ جو حکومت کہتی تھی آج اس کی ہر بات کی تصدیق ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو علاج کی سہولت مل رہی ہے، ان کو بروقت ہر چیز مہیا کی جاتی ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایشو اس لیے بنا رہی ہے ان کے پاس اب اور کوئی کارڑ نہیں رہا، پی ٹی آئی اب ہمدردی کارڑ کھیل رہی ہے، 8 فروری کے احتجاج میں ناکامی کے بعد یہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیچھے چھپناچاہتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے لیے نوکریوں کے جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں، امارات حکومت
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے سیاسی مخالف ہیں، ذاتی نہیں، ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اے سی نکالیں گے، کھانا نہیں لانے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کو ہر وہ حق ملنا چاہیے جو قانون میں دیا گیا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ اس رپورٹ نے یہ ثابت کیا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہے، بانی پی ٹی آئی کو وہ سہولتیں دی جارہی ہیں جو کسی اور قیدی کو نہیں دی جاتیں، آپ رپورٹ کا پیرا نمبر 9 اور 12 پڑھ لیں، آپ کو معلوم ہوجائے گا بانی پی ٹی آئی کتنے دن مرغ اور کتنے دن گوشت کھاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مشہور برانڈز کا منرل واٹر پیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں جو مینو ہے وہ کسی عام آدمی کے گھر میں نہیں ہوتا۔
وزیراعلیٰ نے ’’مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم ‘‘کا افتتاح کردیا ، تمام شعبوں اورکلاس روم کا دورہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی آئی طلال چوہدری نے ماہر ڈاکٹر کہا کہ
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز