متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں چپس،چاکلیٹ،سافٹ ڈرنکس پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور آلو کے چپس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
امارات کے محکمہ تعلیم کے مطابق اماراتی محکمہ تعلیم نے ہے کہا کہ بچوں کو صحت مند ناشتہ کرائیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق الرجی کرنے والے نٹس، مصنوعی رنگ اور زیادہ شوگر والے کھانوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ کو طلبہ کے لنچ باکسز کی بھی چیکنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
اماراتی محکمہ تعلیم کے مطابق طلبہ کوتازہ پھل، کم چکنائی والے دودھ، دہی اور ہلکی بیکڈ یا روسٹڈ غذائیں دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔