data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے مزید کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے انہیں کامیابی عطا کی تو کسی قسم کے جشن یا جلوس نہیں نکالے جائیں گے بلکہ کارکنان سجدہ شکر ادا کریں گے اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے دعا کریں گے، جماعتِ اسلامی اقتدار کو خدمت کا ذریعہ سمجھتی ہے اور وہ عوامی فلاح کو ترجیح دے گی۔

بنگلہ دیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ سیاسی منظرنامے میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم انتخابی اتحادوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ مختلف حلقوں سے غیر حتمی نتائج موصول ہو رہے ہیں اور حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔

جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے کہا ہےکہ ملک کے بعض علاقوں میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ نتائج کے باضابطہ اعلان تک اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود رہیں تاکہ ووٹوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے، عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ ہر صورت ضروری ہے۔

دوسری جانب ڈھاکہ میں جماعتِ اسلامی کے مرکزی دفتر میں 11 جماعتوں کے اتحاد کی مشترکہ پریس کانفرنس میں انتخابی عمل کو مجموعی طور پر بہتر قرار دیا گیا، ووٹنگ کا مرحلہ منظم انداز میں مکمل ہوا اور انہیں امید ہے کہ عوامی حمایت کی بنیاد پر وہ واضح اکثریت حاصل کریں گے۔

خیال رہےکہ بنگلہ دیش میں ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج میں جماعت اسلامی نے ایک بھاری اکثریت سے نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ مزید پولنگ اسٹیشنوں میں اب تک ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، شفیق الرحمن اور نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش نور اسلام بلبل ایک لاکھ چوبیس ہزار8سو چالیس ووٹ لے کر بی این پی کے78 ہزار8سو 77پر واضح برتری حاصل کی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی