اعلامیے کے مطابق فیکلٹی اور طالبات کے میل جول پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ طالبات کی شکایات کے فوری حل کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ کو واضح احکامات دیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے جامعات میں طالبات کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق فیکلٹی اور طالبات کے میل جول پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ طالبات کی شکایات کے فوری حل کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ کو واضح احکامات دیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہراسگی کے خلاف آگاہی سیمینار لازمی قرار دے دیے گئے ہیں اور جامعات میں سال میں کم از کم سہ ماہی ورکشاپس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہراسگی کے خلاف تحفظ ایکٹ 2010 اور ایچ ای سی پالیسی سے متعلق آگاہی بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر پشاور یونیورسٹی ہراسانی کیس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام جامعات سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور یونیورسٹیوں کو ہدایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کو رپورٹ باقاعدگی سے ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

پڑھیں:

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247

قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ