data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیرِ دفاع واسیلی اوسمکوف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیرِ دفاع واسیلی اوسمکوف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر پاکستان کے دفاعی اتاشی محمد آصف خان بھی سفیرِ پاکستان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، فریقین نے آئندہ اعلیٰ سطحی دوروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے باقاعدہ اور تسلسل کے ساتھ رابطے ناگزیر ہیں۔

دونوں جانب سے تعمیری روابط کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ملاقات کو پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی و سفارتی روابط کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تبادلہ خیال

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار