پی پی اور ن لیگ ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم قومی اور داخلی سلامتی کے امور اور آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں غزہ امن بورڈ اور پاکستان کےنکتہ نظر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ملاقات میں
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔