data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے سیشن 2026-28ء کے لیے ساجدہ تنویر کو معتمدہ حلقہ کراچی ، فرح عمران، ندیمہ تسنیم، ہاجرہ عرفان، شیبا طاہر، سمیہ عاصم اور سمیہ اسلم کو نائب ناظمات کراچی مقرر کیا ہے۔ادارہ نور حق میں نئی ذمے داران نے اپنی ذمے داریوں کا حلف اُٹھایا۔اس موقع پر ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب بھی موجود تھیں۔ ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے کہا کہ خواتین کی تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ذمے داران اطاعت امر کے تحت اپنی ذمے داریاں ادا کرتے ہیں۔ اجتماعیت میں ذمے دار کے لیے للہیت، اخلاص اور جذبہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں جبکہ کراچی جیسے بڑے شہر میں مضبوط نظم و ضبط انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس جدوجہد میں برکت و رحمت عطا فرمائے اور استقامت دے ،ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم باہم مربوط ہو کر کراچی میں جماعت اسلامی کے دعوتی، فلاحی اور تنظیمی کام کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی ، خواتین میں دین کی دعوت کو مؤثر انداز میں عام کیا جائے گا ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاوداں فہیم نے کے لیے

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار