جامشورو ‘ خاتون سے زیادتی اور قتل افسوسناک ہے‘مجاہد چنا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے جامشورو میں خاتون کے اغوا، زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیکب آباد میں آسیہ کھوسو ، چوٹاریوں میں شاد بانو ملاح کے بعد اب جامشورو میں کپڑے بیچ کراپنے بچوں کا پیٹ پالنے والی 3 بچوں کی ماں صبرین پٹھان کا قتل نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ سندھ میں 18 سال کی حکومت میں رہنے والی پیپلز پارٹی کے منہ پر طمانچہ بھی ہے۔ صبرین پٹھان کا اغوا،زیادتی کے بعدقتل نہ صرف قابل مذمت بلکہ یہ دراصل قانون، انصاف اور پوری انسانیت کا قتل ہے۔اگر اس سے قبل خیرپورکی فاطمہ فرڑو،جیکب آباد کی آسیہ کھوسہ اور دیگر کئی معصوم بچیوں کے ساتھ اجتماعی درندگی کے بعد قتل کرنے والے مجرموں کو سزا دی جاتی تو کوئی بھی بدمعاش کبھی کسی لڑکی کو چھونے کی کوشش نہ کرتا۔ جامشورو کے المناک واقعے میں پولیس اور وڈیرہ شاہی کے مجرمانہ کردار نے شاہ بھٹائی کی پرامن اور انسانیت دوست سرزمین سندھ کے پورے سماج کو شرمندہ کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں، سرپرستوں اور مجرمانہ کردار ادا کرنے والی مقامی پولیس کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہید بچی کے خون سے انصاف کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔