حیدرآباد میںعوامی فلاح کے متعدد منصوبے التوا کا شکار ہیں،ریحان راجپوت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260213-8-11
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے سبب عوامی فلاح کے متعدد منصوبے التواء کا شکار ہیں، میئر حیدرآباد صرف افتتاح کی نقاب کشائی کے علاوہ کسی کام میں دلچسپی لینے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بینظیر فلائی اُوور، تالاب نمبر3پر طویل روڈ کی تعمیر بھی کئی ماہ سے التواء کا شکار ہے، پرانی سبزی منڈ روڈ سے بدین بس اسٹاپ روڈ ناقص میٹریل کے سبب مکمل ادھڑ گیا، جگہ جگہ گڑھے پڑے ہونے کے سبب آئے روز حادثات روز کا معمول بنے ہوئے ہیں جس کے لاکھوں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹنڈویوسف قبرستان کے قریب گجراتی پاڑے کی ریلوے کراسنگ روڈ بھی مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ڈھائی سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی میئر حیدرآباد سمیت منتخب نمائندوں کو اس طرف دیکھنے کی بھی زحمت گوارہ نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف پبلک پارکس، فلٹر پلانٹس بھی زبوں حالی کاشکار ہیں، انہوں نے کہاکہ قدم گاہ مولاعلیٰ پر سیوریج کی صورتحال بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سیہون میلے سے واپسی پر پنجاب سمیت ملک بھر سے آنے والے زائرین اس حالت زار پر انتہائی مایوس ہیں، تین روز سے قدم گاہ روڈ، مکی شاہ روڈ، نیاپل گندے پانی کی جھیل بنا ہوا ہے لیکن کسی کو اس طرف توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔