data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سندھ کے مرکزی صدر وقار حمید میمن ،مرکزی رہنماعلی رضا آرائیں، صلاح الدین غوری، جاوید شمس، ساجد حسین سولنگی، امجد آرائیں، اظہر شیخ، تقی شیخ، محمد علی راجپوت، ڈاکٹر صلاح الدین قریشی، ارسلان ایسانی، دانش گل ودیگر نے حیدرآباد (لطیف آباد) میں آلودہ پانی کی فراہمی پر انجمن تاجران سندھ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ انجمن تاجران سندھ حیدرآباد خصوصاً لطیف آباد کے علاقوں میں واسا کی جانب سے فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار پر گہری تشویش اور شدید احتجاج کا اظہار کرتی ہے۔ شہریوں اور تاجر برادری کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ سپلائی کے پانی میں کبھی تیز دوائی کی بو محسوس ہوتی ہے اور کبھی گٹر کے پانی جیسی آلودگی نمایاں ہوتی ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ بھی ہے۔جب متعلقہ اداروں میں ماہرین، افسران اور تکنیکی عملہ موجود ہے تو پھر شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کیوں فراہم نہیں کیا جا رہا؟ پانی بنیادی انسانی ضرورت ہے، کوئی عیاشی نہیں اگر ٹیکس اور بلوں کی وصولی میں مکمل فعالیت دکھائی جاتی ہے تو بنیادی سہولت کی فراہمی میں بھی اسی سنجیدگی اور ذمے داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔انجمن تاجران سندھ کے رہنمائوںنے واضح کیا کہ پانی کی سپلائی میں آلودگی یا سیوریج کی آمیزش ہو رہی ہے تو اس کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے، واٹر ٹیسٹنگ رپورٹس عوام کے سامنے پیش کی جائیں اور سپلائی سسٹم کی مکمل اوورہالنگ کی جائے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پانی کے نمونوں کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کر کے رپورٹ پبلک کی جائے۔فلٹریشن اورکلورینیشن کے نظام کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔سیوریج اور واٹر لائنوں کی کراس کنکشن کی نشاندہی کر کے ہنگامی بنیادوں پر درستی کی جائے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انجمن تاجران سندھ پانی کی کی جائے

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن