عالمی یومِ ریڈیو: آواز کی طاقت اور سماجی رابطے کا جشن
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
ہر سال 13 فروری کو دنیا بھر میں ‘عالمی یومِ ریڈیو’ منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں اس سحر انگیز میڈیم کی یاد دلاتا ہے جس نے ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ کے دور میں بھی اپنی اہمیت اور انفرادیت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ ریڈیو صرف ایک برقی آلہ نہیں، بلکہ یہ معلومات کی فراہمی، تفریح اور ہنگامی صورتحال میں انسانیت کا سب سے قابلِ بھروسہ ساتھی ہے۔
ریڈیو کی سب سے بڑی خوبی اس کی رسائی ہے۔ دنیا کے دور دراز علاقوں میں، جہاں بجلی یا انٹرنیٹ کی سہولیات میسر نہیں، وہاں ریڈیو ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو لوگوں کو باقی دنیا سے جوڑے رکھتا ہے۔ یہ غریب اور امیر، پڑھے لکھے اور ان پڑھ، سب کے لیے یکساں مفید ہے۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں ریڈیو نے اپنا روپ بدلا ہے، لیکن اس کا جادو ختم نہیں ہوا۔ پوڈ کاسٹ اور آن لائن سٹریمنگ کی صورت میں یہ اب ہماری جیبوں (اسمارٹ فونز) تک پہنچ چکا ہے۔
وی نیوز نے ورلڈ ریڈیو ڈے کے موقع پر پاکستان کی پہلی بصارت سے محروم خاتون آر جے ہما شاہان کی کہانی ناظرین کے لیے پیش کی ہے۔ ہما شاہان ویڈیو پاکستان میں بطور پروڈیوسر و پریزنٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی مجھے جو کام مشکل لگتا، اسے چیلنج سمجھ کر پورا کرتی رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ریڈیو سحر انگیز میڈیم عالمی دن عمیر خان آباد.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریڈیو سحر انگیز میڈیم عالمی دن
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔