data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور چین کے درمیان زرعی اور لائیوسٹاک شعبے میں شراکت داری کا ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

حالیہ پیش رفت جنوری میں چینی وفد کے دورۂ پاکستان اور 2026 چین-پاکستان ایگریکلچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے بعد سامنے آئی ہے۔

چین کے ادارے Jinan Animal Husbandry Industry Craftsman College نے پاکستان میں Pak-China Joint Chamber of Commerce and Industry اور Go Dairy کے ساتھ دو اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ان معاہدوں کے تحت “پاکستان-چین اینیمل ہسبنڈری” اور “ویٹرنری ٹیکنالوجی سینٹر” کے قیام کی راہ ہموار ہوگی، جس سے مویشی پال حضرات اور متعلقہ صنعت کو جدید تربیت اور ٹیکنالوجی کی سہولت میسر آئے گی۔

مزید برآں، چین کی جانب سے University of Veterinary and Animal Sciences کے ساتھ مشترکہ تربیتی بیس قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد جدید مہارتوں کی منتقلی، تحقیق میں تعاون اور لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو