کراچی(نیوز ڈیسک)شہرقائد میں اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کر لیا گیاجبکہ متعلقہ ادارے سرکاری و نجی اراضی کا تحفظ کرنے میں ناکام ہیں۔
ذرائع کے مطابق گلستان جوہر میں قبضہ مافیا کی سرگرمیوں کی شکایات موصول ہوئی جس میں گلستان جوہر بلاک 1، 6 اور 13 سمیت دیگر بلاکس میں کئی ارب روپے مالیت کی بیش قیمت اراضی پر مافیا قابض ہے۔

متعلقہ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری و نجی اراضی پر مافیا قبضہ کرنے کیلئے سرگرم ہے جبکہ قبضہ مافیا کی جانب سے نجی اراضی پر غیر قانونی بانڈری وال اور دیگر تعمیرات کرکے قبضے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق ڈی جی کے اور ڈی اے کے نے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں، کے ڈی اے سٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل بھی گلستان جوہر میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں جبکہ ان کو مختلف بلاکس کے سروے اور کارروائی کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کے سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گلستان جوہر میں جاری تعمیرات پر نوٹس جاری کرکے مالکانہ اور دیگر قانونی دستاویزات طلب کی جائیں گی تاہم گلستان جوہر میں سروے کرکے قبضہ کی گئی اراضی کی تفصیلات اعلیٰ حکام کو فراہم کی جائیں گی۔

سٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل سروے کے دوران تصدیق شدہ پلاٹوں پر قبضے کیخلاف آسان ہدف پر ایکشن بھی کرے گا، گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کا سروے مکمل ہونے پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گلستان جوہر میں قبضہ مافیا کی

پڑھیں:

کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار

کراچی:

شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔

ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا