سینیٹ اجلاس؛ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے قرارداد مسترد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے قرارداد مستردکر دی گئی۔قرارداد سینیٹر عون عباس بپی نے پیش کی،رانا ثنا اللہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کا جوبھی حکم ہو گا اس پر عمل کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ4ماہ غفلت کی بات کو بیانیہ مت بنائیں،جس ڈاکٹر سے کہیں دوبارہ چیک اپ ہو سکتا ہے،ان کاکہناتھا کہ ان کی پٹیشن پر فرینڈ آف کورٹ بنایا گیا،آپ پٹیشن دائر کریں، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کریں گے۔
ملک بھر میں سیلز ٹیکس نظام مکمل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔