لاہور: کالج روڈ اکبر چوک فلائی اوور سے خاتون گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
کالج روڈ اکبر چوک فلائی اوور سے ایک خاتون گر کر ہلاک ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ سے اطلاع موصول ہوئی اور فوری طور پر ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں: لاہور نے کر دکھایا، اب پی پی کراچی میں رونق لگا کر دکھائے
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب چلتی موٹر سائیکل پر خاتون اپنے بیٹے کے پیچھے بیٹھی تھیں اور اچانک فلائی اوور سے گر گئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون کا دوپٹہ بائیک ویل میں پھنس گیا تھا، جس کے باعث یہ المیہ واقع ہوا۔
مزید پڑھیں: لاہور میں پتنگ بازی پر دوبارہ پابندی نافذ، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 58 سالہ نجمہ زوجہ اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو مزید قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکبر چوک فلائی خاتون جاں بحق کالج روڈ لاہور.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خاتون جاں بحق کالج روڈ لاہور
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔