نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی مصر کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فون گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی مصر کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فون گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (سب نیوز) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم نے حالیہ کابینہ رد و بدل کے بعد ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کو اپنے عہدے پر برقرار رہنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ کے باہر تازہ ترین مناظر سب نیوز پر پارلیمنٹ کے باہر تازہ ترین مناظر سب نیوز پر پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ، پارلیمنٹ جانیوالے تمام راستے بند، اراکین اسمبلی کو بھی روک لیا گیا مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق قرارداد مسترد، اپوزیشن کا شدید احتجاج ڈنمارک-پاکستان شپنگ و لاجسٹکس تعلقات مزید مستحکم اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن میں تبدیلی، جسٹس خادم سومرو کو کمیٹی سے نکال دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مصر کے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔