Daily Pakistan:
2026-07-24@01:24:27 GMT

ایل پی جی کی قمیت میں اضافہ ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

ایل پی جی کی قمیت میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل این جی کی قیمتوں میں0.59 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق اوگرا نے فروری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.06 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ 

سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی 0.

06 ڈالرزفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے۔

سوئی ناردرن کےلیےایل این جی کی نئی قیمت11.33 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔

سانحہ گل پلازا: تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو طلب کرلیا

 سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔

اس ضمن میں اوگرا کا کہنا ہے کہ ٹرمینلز چارجز میں اضافے کی وجہ سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایم ایم بی ٹی ایل این جی کی

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے