ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم ترین ٹاکرا: پاک بھارت میچ میں بارش رکاوٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹی 20 ورلڈکپ کے سب سے زیادہ متوقع مقابلوں میں شمار ہونے والا پاکستان اور بھارت کے میچ میں بارش رکاوٹ بننے کا امکان ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبو کے پریمی داسا اسٹیڈیم میں 15 فروری کو شیڈول اس ہائی وولٹیج مقابلے کے بارے میں موسمیاتی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خراب موسم کھیل کا مزہ کرکرا کر سکتا ہے۔
کولمبو کا موسم اپنی غیر متوقع بارشوں کے لیے مشہور ہے اور تازہ پیشگوئیوں کے مطابق جمعے سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آئندہ کئی روز جاری رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اس مقابلے کو ورلڈکپ کا فیصلہ کن مرحلہ تصور کر رہی ہے اور سوشل میڈیا پر دعائیں کی جا رہی ہیں کہ موسم مہربان رہے۔
پاکستانی ٹیم اس سے قبل اپنا وارم اپ میچ بھی بارش کے باعث مکمل نہ کھیل سکی، جس سے کھلاڑیوں کی تیاری متاثر ہوئی۔ اگر اتوار کو بھی بارش مداخلت کرتی ہے تو پوائنٹس کی تقسیم یا میچ کی منسوخی پاکستان کے لیے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کی راہ میں مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم بھی اس مقابلے کو اپنی مہم کے لیے اہم سمجھتی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخی رقابت اس میچ کو غیر معمولی اہمیت دیتی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق پاک بھارت مقابلہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ کروڑوں مداحوں کے جذبات کا مرکز ہوتا ہے، اس لیے موسمی رکاوٹ کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں ہوگی۔
اب نظریں آسمان پر جمی ہیں اور امید یہی کی جا رہی ہے کہ موسم صاف ہو اور شائقین کو ایک مکمل اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کا موقع مل سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔