چین میں سڑک اچانک دھنسنے سے بڑا گڑھا بن گیا، خوفناک ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
چین کے شہر شنگھائی میں سڑک اچانک دھنسنے سے بڑا گڑھا بن گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منہانگ ضلع میں کیکسن روڈ اور لیان روڈ کے چوراہے پر پیش آیا۔
12 فروری کو میٹرو کی تعمیراتی سائٹ پر پائپ لائن لیک ہونے کے باعث سڑک اچانک بیٹھ گئی اور ایک گہرا سنک ہول بن گیا جس نے قریب موجود اشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد میونسپل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صفائی اور مرمت کا کام شروع کر دیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
View this post on Instagramسوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں سڑک کو اچانک دھنس کر گڑھے میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔