گلگت بلتستان(نیوزڈیسک) آئی پی پی کے مرکزی رہنماوں نےگلگت بلتستان کےسینئرسیاستدانوں کی آئی پی پی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئرسیاسی عمائدین کی شمولیت سے گلگت بلتستان میں پارٹی مضبوط ہو گی، آئی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی کا کہنا ہے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے و صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے گلگت بلتستان کے سیاسی عمائدین کو مبارکباد کا پیغام دیا اور کہا کہ سابق وزیراعلیٰ،صوبائی گورنر،اپوزیشن لیڈر و صوبائی وزرا کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، سینئر سیاسی عمائدین کی شمولیت سے گلگت بلتستان میں پارٹی مضبوط ہو گی، عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

شعیب صدیقی نے کہا کہ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی زیر قیادت صوبے کی ترقی میں مکمل کردار ادا کریں گے، گلگت بلتستان کو حقیقی معنوں میں پاکستان کا سوئٹزرلینڈ بنائیں گے، سیاحت کے فروغ سے ریونیو میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، آئی پی پی تعمیر و ترقی اور استحکام کے منشور کے تحت صوبے بھر میں بہتری لائے گی، استحکام پاکستان پارٹی مستقبل قریب میں تمام صوبوں کے عوام کی نمائندگی کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان ا ئی پی پی کریں گے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل