پاک بحریہ کے جہاز خیبر کا ترک نیول بیس اکساز کا دورہ اور دو طرفہ مشق ترگتریزمیں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
پاک بحریہ کے جہاز خیبر کا ترک نیول بیس اکساز کا دورہ اور دو طرفہ مشق ترگتریزمیں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)پاک بحریہ کے جہاز خیبر کا ترک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ترگیٹریز میں شرکت ،پاک بحریہ کے حال ہی میں کمیشن ہونے والے جدید ترین جہاز خیبر نے ترکیہ سے پاکستان کے اپنے پہلے سفر کے دوران ترکیہ کے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا اور ترک بحریہ کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ترگیٹریزاور مشترکہ گشت میں شرکت کی۔
اکساز میں قیام کے دوران، پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر، وائس ایڈمرل رافت اوکتار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ بحری تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے علاقائی استحکام کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں، سدرن سی ایریا کمانڈر وائس ایڈمرل رافت اوکتار اور کمانڈر اکساز نیول بیس ریئر ایڈمرل حمدی ابانوز نے دیگر ترک بحریہ کے افسران کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا دورہ کیا۔ بندرگاہ کے دورے کے بعد، پی این ایس خیبر نے ترک بحریہ کے جہاز اورایس ایچ 70 ہیلی کاپٹر کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ترگیٹریز میں شرکت کی۔ اس مشق میں مختلف نوعیت کے بحری آپریشنز کی مشق کی گئی جس کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ مشق کے اختتام پر پی این ایس خیبر اور ترک بحریہ کے جہاز نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ گشت بھی کیا۔دو طرفہ مشقوں کا کامیاب انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپولیس اور میڈیا پارلیمنٹ ہاوس کے باہر موجود ،لیکن تحریک انصاف تاحال غائب ، تازہ ترین مناظر سب نیوز پر پولیس اور میڈیا پارلیمنٹ ہاوس کے باہر موجود ،لیکن تحریک انصاف تاحال غائب ، تازہ ترین مناظر سب نیوز پر عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا، دعا کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتا: شاہ محمود قریشی پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی مصر کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فون گفتگو پارلیمنٹ کے باہر تازہ ترین مناظر سب نیوز پر پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ، پارلیمنٹ جانیوالے تمام راستے بند، اراکین اسمبلی کو بھی روک لیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحریہ کے جہاز پاک بحریہ کے جہاز خیبر نیول بیس خیبر کا کا دورہ دو طرفہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔