ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرادی ہے جس کے بعد دنیا بھر کے ناظرین کسی بھی ویڈیو کو اپنی مادری زبان میں دیکھ اور سن سکیں گے۔

اس نئے فیچر کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید بہتر بنایا گیا ہے، جس سے زبان کی رکاوٹ بڑی حد تک ختم ہو جائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے اپنی اے آئی پر مبنی آٹو ڈبنگ ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر اپ گریڈ کر دیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے تحت یہ فیچر اب 27 مختلف زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے، جس سے مختلف خطوں کے صارفین عالمی مواد تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

نئے نظام کے تحت صارفین یوٹیوب کی سیٹنگز میں جا کر اپنی پسندیدہ زبان منتخب کرسکتے ہیں۔ اگر کسی ویڈیو کا ڈب شدہ ورژن دستیاب ہو تو پلیٹ فارم خودکار طور پر منتخب زبان میں ویڈیو چلا دیتا ہے۔ اس پیش رفت کو عالمی مواد کے استعمال کے انداز میں بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اب زبان سمجھنے کی رکاوٹ ویڈیو دیکھنے میں حائل نہیں رہے گی۔

اس اپ گریڈ کا ایک نمایاں پہلو ’’Expressive Speech‘‘ نامی نئی اے آئی ٹیکنالوجی ہے، جسے اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ اصل تخلیق کار کی آواز کا لہجہ، جذبات اور اندازِ بیان برقرار رکھا جا سکے۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد روایتی ڈبنگ میں پائی جانے والی سپاٹ اور مشینی آوازوں کو ختم کرنا ہے، جو اکثر مواد کے معیار کو متاثر کرتی تھیں۔

فی الحال انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہندی، انڈونیشی، اطالوی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں میں ترجمہ شدہ ویڈیوز کے لیے ’’ایکسپریسیو اسپیچ‘‘ دستیاب ہے۔ کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ جلد ہی مزید زبانیں بھی اس فہرست میں شامل کر دی جائیں گی۔

یہ اقدام نہ صرف مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے عالمی سطح پر ناظرین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ صارفین کو بھی دنیا بھر کی ویڈیوز اپنی زبان میں سمجھنے کا نیا تجربہ دے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق

— فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاک

پولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا