بھارتی سیاستدان نے پاکستان کی تعریف والی ویڈیو ’اے آئی‘ سے بنی قرار دے دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
بھارت کے سینئر سیاستدان اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں ششی تھرور کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے نہ کھیلنے کے معاملے پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
ششی تھرور ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ’جیسے پاکستانی حکومت نے آف فیلڈ کھیلا وہ قابلِ تعریف ہے، پتہ نہیں وہ اب میدان میں کیا کریں گے لیکن سیاسی طور پر انہوں نے بہت بہترین کھیلا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی بورڈ کو لاجواب کردیا، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے اچھی سیاسی چال کمزور قوم کو بھی طاقتور بناسکتی ہے‘۔
Pakistan nailed India, says @ShashiTharoor adding, "Pakistan deserves to be appreciated to for taking a bold stand" in #icct20worldcup2026.
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تاہم اب ایکس پر ششی تھرور نے ویڈیو کو ری پوسٹ کرکے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو ہے، اس میں آواز اور لہجہ میرا نہیں ہے‘۔
Ai-generated “fake news” — and not even very good. Neither my language nor my voice. https://t.co/J48OMoasyR
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) February 12, 2026واضح رہے کہ ابتداء میں حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا تھا تاہم آئی سی سی اور دوست ممالک کی درخواستوں اور اپنے مطالبات تسلیم کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ششی تھرور
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔