پنجاب میں فلڈ رسک مینجمنٹ کیلئے QR کوڈ سسٹم متعارف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
علی رامے :پنجاب میں پہلی بار فلڈ رسک مینجمنٹ کیلئے QR کوڈ سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔ فلڈ پلین میپنگ کو ڈیجیٹل شناخت سے جوڑ دیا گیا۔ ایک QR کوڈ سے پورے سیلابی علاقے کا مکمل ڈیٹا حاصل ہوسکے گا ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ کوڈ کے ذریعے ریئل ٹائک ڈیٹا اور بروقت وارننگ ممکن ہوسکے ۔ سیلاب سے قبل محفوظ انخلاء کی منصوبہ بندی ڈیٹا کی بنیاد پر ہو گی۔ بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کا ڈیٹا سسٹم میں محفوظ کرلیا گیا ہے ۔ سیٹلائٹ ڈیٹا اور 20 سالہ سیلابی رجحانات سسٹم سے منسلک کردیا گیا ۔ کوڈ سسٹم AI بیسڈ ارلی وارننگ کو مزید مؤثر بنائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات
انہوں نے کہا کہ اس جدید سسٹم سے ریلیف کیمپس کے قیام اور امداد کی تقسیم میں شفافیت آئے گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے دور میں ڈیجیٹل میپنگ ناگزیر ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔