ہری پور:(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ، حکومتی نااہلی سے ٹیکسز میں اضافہ اور قوم سود کی ادائیگیوں تلے دبی ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ حکومتی پالیسیوں کے باعث زوال کا شکار ہے، صنعتیں بند اور مزدور بیروزگار ہو رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع نہیں مل رہے، حکومتی نااہلی سے ٹیکسز میں اضافہ اور قوم سود کی ادائیگیوں تلے دبی ہوئی ہے، تربیلا ڈیم سے پانچ ہزار میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہو رہی ہے، پانی سے بجلی سولر کے بعد سب سے سستی ہے مگر نئے ڈیم تعمیر نہیں ہو رہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے اور واپس آ کر عوام پر حکمرانی کرتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے ایوب خان کی انتخابی مہم چلائی، یحییٰ خان، ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب الرحمٰن کے فیصلوں سے ملک دولخت ہوا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ چند خاندانوں نے ملک کو اپنی ملکیت بنا رکھا ہے، جاگیرداروں، وڈیروں، سرداروں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس کا گٹھ جوڑ مسلط ہے، چینی اور آٹا مافیا ملک کا استحصال کر رہے ہیں، ہر پارٹی کے اپنے اے ٹی ایم ہوتے ہیں جو بعد میں مسلط ہو جاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ معدنیات سے مالامال صوبے اور سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، صنعتی لاگت کم کیے بغیر روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو سکتے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق

 ( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی