چین کے شہر گوانگژو میں واقع گوانگژو سی ٹی ایف فنانشل سینٹر جدید تعمیراتی مہارت کا ایک شاندار نمونہ سمجھا جاتا ہے، مگر اس فلک بوس عمارت کو عالمی شہرت اس کی غیرمعمولی رفتار سے چلنے والی لفٹس نے دلائی ہے۔ یہ لفٹس دنیا کی تیز ترین لفٹس میں شمار کی جاتی ہیں اور دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔

2016 میں مکمل ہونے والی یہ عمارت 530 میٹر کی بلندی رکھتی ہے۔ اس میں زمین سے اوپر 111 منزلیں اور زیرِ زمین پانچ منزلیں تعمیر کی گئی ہیں۔ اگرچہ عمارت کی بلندی اور ڈیزائن خود متاثر کن ہیں، لیکن عوامی توجہ کا اصل مرکز وہ ایکسپریس لفٹس ہیں جو گراؤنڈ فلور سے 95ویں منزل تک کا فاصلہ صرف 43 سیکنڈ میں طے کرلیتی ہیں۔

ان لفٹس کی تنصیب جاپانی کمپنی ہٹاچی نے کی ہے۔ عمارت میں مجموعی طور پر 95 لفٹس نصب ہیں، جن میں ڈبل ڈیکر، تیز رفتار اور درمیانی رفتار کی لفٹس شامل ہیں۔ تاہم سب سے زیادہ شہرت دو خصوصی لفٹس کو حاصل ہوئی جنہوں نے رفتار کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ان لفٹس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 1200 میٹر فی منٹ ہے، جو تقریباً 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کے برابر بنتی ہے۔ اس سے قبل تیز ترین لفٹ کا اعزاز تائی پے 101 کی عمارت کو حاصل تھا، مگر گوانگژو کی اس عمارت نے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اتنی حیرت انگیز رفتار حاصل کرنا انجینئرنگ کے میدان میں ایک بڑا چیلنج تھا کیونکہ رفتار کے ساتھ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ناگزیر تھا۔ اسی مقصد کے لیے مستقل مقناطیسی موٹرز، ہلکے وزن کی ٹریکشن مشینیں اور ہوا کی مزاحمت کم کرنے کے لیے ایروڈائنامک کیبن ڈیزائن استعمال کیا گیا۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جدید بریکنگ نظام نصب کیا گیا ہے۔ خصوصی بریک پیڈز اس قدر مضبوط ہیں کہ تیز رفتاری سے اچانک رکنے کے دوران پیدا ہونے والی تقریباً 300 ڈگری سینٹی گریڈ حرارت کو بھی برداشت کرسکتے ہیں۔ مزید برآں ایکٹیو گائیڈ رولرز ریل میں پیدا ہونے والی معمولی لرزش کو فوراً محسوس کرتے ہیں اور نظام خودکار طور پر جھٹکوں کو کم کر دیتا ہے، جس سے سفر نہایت ہموار رہتا ہے۔

اتنی بلندی پر تیزی سے پہنچنے کے دوران کانوں پر دباؤ پڑنا عام بات ہے، مگر ان لفٹس میں پریشرائزڈ کیبن نصب کیے گئے ہیں جو اندرونی ہوا کے دباؤ کو بتدریج تبدیل کرتے ہیں۔ یوں مسافر مختصر مگر سنسنی خیز سفر کے دوران بھی آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔

یہ عمارت اور اس کی برق رفتار لفٹس جدید انجینئرنگ کی اس صلاحیت کی مثال ہیں جہاں رفتار، تحفظ اور آرام کو ایک ساتھ ممکن بنایا گیا ہے۔
 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟

آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔

نشرہ سندھو۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔

پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔

اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔

مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری

211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔

انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔

Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK

— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026

بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا

گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن

یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی