یو اے ای نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی وقتی مالی معاونت دینے پر اصولی طور پر رضامندی ظاہر کردی ہے، جو صرف 2 ماہ کے لیے رول اوور کی جائے گی، یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پہلے ایک ماہ کی توسیع صرف 2 دن میں ختم ہونے والی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ یقین دہانی پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی طرف سے یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کے بعد دی گئی۔ متوقع ہے کہ رول اوور کی مدت 17 اپریل 2026 تک ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین، سعودی عرب اور یو اے ای کی پاکستان کو 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانی
یہ پیشرفت پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ تیسرے جائزے کی بات چیت اور 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت ایک ارب ڈالر کی چوتھی قسط جاری ہونے سے قبل ہوئی ہے۔
یو اے ای نے مختصر مدت کے رول اوور کی منظوری 6.
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اس معاملے پر فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور رول اوور کی مدت ڈپازٹر کے اختیار میں ہے۔
قبل ازیں، یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کا پہلے رول اوور صرف ایک ماہ کے لیے کیا تھا، جس میں ایک ارب ڈالر 16 فروری کو اور باقی ایک ارب 22 فروری کو میچور ہورہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر قرض رول اوور کردیا، زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان
وفاقی حکومت نے یو اے ای سے 2 سال کے لیے رول اوور کی درخواست کی تھی اور بعد ازاں دوبارہ توسیع کی تجویز دی تھی، آئی ایم ایف کے جائزے کے بعد اسلام آباد دوبارہ یو اے ای سے طویل مدتی رول اوور کی درخواست کرے گا۔
ابوظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ کی طرف سے 3 ارب ڈالر پاکستان کے مرکزی بینک میں 3 قسطوں میں رکھے گئے ہیں، جن میں سے 2 قسطیں جنوری میں میچور ہوکر ایک ماہ کے لیے رول اوور کی جاچکی ہیں، جبکہ تیسری قسط جولائی 2026 میں میچور ہو گی۔
اس کے علاوہ سعودی عرب نے بھی 3 ارب ڈالر کی جمع رقم کی مدت ایک سال مزید بڑھانے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیے: گورنر اسٹیٹ بینک
اس مالی معاونت کے ساتھ پاکستان اس سال تقریباً 12 ارب ڈالر کے بیرونی ڈپازٹس کے رول اوور کی کوشش کررہا ہے، جس میں سعودی عرب اور چین سے تقریباً 9 ارب ڈالر شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا شیخ محمد بن زاید النیہان سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم شہبازشریف نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ دورہ پاکستان اور ملاقاتوں کو خوشگوار قرار دیا، وزیراعظم شہبازشریف نے اماراتی صدر کے دورہ اسلام آباد اور رحیم یار خان کے دوران کیے گئے خیرمقدم کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال ہو جائیں گے، یو اے ای کے سفیر نے تصدیق کردی
وزیراعظم نے مشکل حالات میں اماراتی تعاون کو قابل تحسین قرار دیا اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان رول اوور قرض وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان رول اوور وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای یہ بھی پڑھیں رول اوور کی یو اے ای نے نے پاکستان ارب ڈالر کے لیے
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/