تقریباً 19 سال قبل پرتگال کے سیاحتی علاقے پرایا دا لوز سے لاپتا ہونے والی برطانوی بچی میڈلین میکین کا نام ایک بار پھر عالمی سطح پر زیرِ بحث آ گیا ہے، جب امریکی عدالت کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں اس کا تذکرہ سامنے آیا ہے جو بدنام زمانہ مالیاتی مجرم جیفری ایپسٹین اور اس کی ساتھی گھیسلین میکسویل سے متعلق مقدمات کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی کی لاش سیپٹک ٹینک سے برآمد، معاملہ کیا ہے؟

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے منظرِ عام پر لائی گئی ان دستاویزات میں لاکھوں صفحات پر مشتمل عدالتی ریکارڈ، گواہوں کے بیانات اور شواہد شامل ہیں۔ ان میں ایک 2009 کی تاریخ کا بیان بھی موجود ہے جس میں ایک نامعلوم گواہ نے ایک بچی کا ذکر کیا ہے جس کی مشابہت میڈلین میکین سے بتائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس بیان کی بنیاد پر میڈلین کی گمشدگی کو ایپسٹین یا میکسویل کے نیٹ ورک سے جوڑنے کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، اور نہ ہی اس انکشاف کے بعد کسی نئی تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے۔ امریکی اور برطانوی حکام دونوں نے واضح کیا ہے کہ یہ محض ایک غیر تصدیق شدہ حوالہ ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2009 میں ایک شخص نے ایک سڑک پر چلتے ہوئے ایک عورت، ایک کم عمر لڑکی اور کچھ فاصلے پر ایک درمیانی عمر کے مرد کو دیکھا۔ گواہ کے مطابق لڑکی کی شکل میڈلین میکین سے ملتی جلتی تھی اور وہ مسلسل اپنے دائیں آنکھ پر ہاتھ رکھے ہوئے تھی۔ یہ بات اس لیے قابلِ ذکر سمجھی جارہی ہے کہ میڈلین کی دائیں آنکھ میں پیدائشی طور پر ایک نمایاں نشان موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 11 سالہ بچے نےسمندری مخلوق کی 202 ملین سالہ پرانی باقیات دریافت کر لیں

گواہ نے بعد ازاں یہ مشاہدہ ایک ویب سائٹ پر رپورٹ کیا، جبکہ برسوں بعد اسے دوبارہ اس وقت یاد آیا جب گھیسلین میکسویل سے متعلق خبریں سامنے آئیں۔

یاد رہے کہ میڈلین میکین 3 مئی 2007 کو پرتگال میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے دوران لاپتا ہوئی تھیں۔ اس وقت ان کی عمر 3 سال تھی۔ والدین قریبی ریسٹورنٹ میں موجود تھے جبکہ میڈلین اور اس کے جڑواں بہن بھائی اپارٹمنٹ میں سورہے تھے۔

واقعے کے بعد عالمی سطح پر تلاش کی مہم شروع کی گئی، سرحدی اداروں کو الرٹ کیا گیا اور متعدد ممکنہ علاقوں میں چھان بین ہوئی، تاہم اب تک میڈلین کا کوئی حتمی پتا نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں چاقو سے حملے میں 2 بچے ہلاک، 9 افراد زخمی

تازہ دستاویزات میں سامنے آنے والا ذکر اگرچہ سنسنی خیز ہے، مگر حکام کے مطابق اس سے کیس کی سمت میں کوئی باضابطہ تبدیلی نہیں آئی۔ میڈلین میکین کا معاملہ آج بھی جدید تاریخ کے سب سے پیچیدہ اور پراسرار لاپتا بچوں کے کیسز میں شمار ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکی عدالت برطانیہ جیفری ایپسٹین گھیسلین میکسویل لاپتا بچی میڈلین میکین.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی عدالت برطانیہ جیفری ایپسٹین لاپتا بچی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی