دعوت اسلامی گلگت بلتستان کے وفد کی نگران وزیر داخلہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
وفد کی جانب سے گزارش پیش کی گئی کہ رمضان المبارک کے احترام اور خوشی کے اظہار کے طور پر سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے تاکہ عوام میں دینی جوش و جذبہ مزید مضبوط ہو اور رمضان کی برکتوں کا عملی اظہار ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ دعوت اسلامی گلگت بلتستان کے وفد نے نگران وزیر داخلہ ساجد علی بیگ سے گلگت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد کی جانب سے انہیں اہم قومی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ وفد کی جانب سے گزارش پیش کی گئی کہ رمضان المبارک کے احترام اور خوشی کے اظہار کے طور پر سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے تاکہ عوام میں دینی جوش و جذبہ مزید مضبوط ہو اور رمضان کی برکتوں کا عملی اظہار ہو سکے۔ ساجد علی بیگ نے وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا اور ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے وفد نے باہمی تعاون، اتحاد اور اسلامی اقدار کے فروغ پر بھی تعاون کایقین دلایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔