اپنے ایک خطاب میں انصار الله كے سربراہ کا کہنا تھا کہ صیہونی دشمن، امریکہ کی مدد سے سارے خطے پر تسلط چاہتا ہے۔ دشمن کی توجہ ایران پر اسلئے ہے کیونکہ تہران، ان کے منصوبوں میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" كے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے آج ایک خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش مشکلات اور نقصانات کا ایک بڑا حصہ اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کے باعث ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ صورت حال، تقویٰ میں کمزوری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ سید عبدالمالک الحوثی نے دینی تربیت کے شعبے میں موجود خامیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ، دینی تربیت کے میدان میں شدید خلل کا شکار ہے۔ اس سلسلے میں حکومتوں اور ریاستوں نے بھی معاشرے کے لئے ایک مکمل اور جامع نمونہ فراہم کرنے میں بڑی کوتاہی کی ہے۔ آج ہم عالم اسلام کے خلاف بڑی سطح پر اور تمام وسائل کے ساتھ ایک گمراہ کن جنگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ جس کی تاریخ بشریت میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے کے وجود میں آنے سے لے کر آج تک، ہم نے اس سطح پر شیطانی سرگرمیاں نہیں دیکھیں۔ منظم طریقے سے وسیع ذرائع اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ
لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے،
انسان کی روح اور انسانیت کو تباہ کیا جا سکے،
اسے انسانی دائرے سے نکال کر حیوانوں جیسا بنا دیا جائے،
یہاں تک کہ اس کے اندر انسانیت کا کوئی نشان باقی نہ رہے۔
یمن میں انقلاب کے روحِ رواں نے کہا کہ خطے میں جاری پیش رفت، ایک خطرناک محور کے گرد مرکوز ہے۔ ایسے حالات بنائے جا رہے ہیں جس میں اسلامی امتوں پر حملہ و زیادتی کو ایک عام اور قبول شدہ امر کے طور پر پیش کیا جائے۔ انہوں نے فلسطین، لبنان اور شام کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی رژیم ان ممالک میں ہر قسم کے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ اسرائیل، ایک جانب غزہ میں مسلسل قتل عام اور محاصرے کو شدت دے رہا ہے تو دوسری جانب مغربی کنارے کو لپیٹنے اور سابقہ معاہدوں بالخصوص اوسلو معاہدے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سید عبدالمالک الحوثی نے مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری حملوں اور فلسطین میں اسلامی تشخص کو مٹانے کی کوشش کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے كہا كہ صیہونی رژیم، لبنان پر "حزب الله" کو غیر مسلح کرنے کے لئے اس وقت دباؤ ڈال رہی ہے جب خود اپنے آبادكاروں كو ہر طرح سے مسلح کر رہی ہے۔ انہوں نے شام میں جاری حملوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن، امریکہ کی مدد سے سارے خطے پر تسلط چاہتا ہے۔ دشمن کی توجہ ایران پر اس لئے ہے کیونکہ تہران، ان کے منصوبوں میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔
  انہوں نے دشمن کے خلاف، ایران کے موقف کو مضبوط اور پائیدار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں ایرانی عوام کا میدان میں موجود ہونا، اہم بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کر رہا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ تصادم کا ایک نیا مرحلہ نزدیک ہے۔ سید عبدالمالک الحوثی نے جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کی اشاعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویزات، صیہونیت کی پشت پردہ کارروائیوں کا انکشاف کرتی ہیں اور بچوں کے خلاف سنگین جرائم سے پردہ اٹھاتی ہیں۔ ان دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح بعض حلقے، رہنماؤں اور سیاسی شخصیات کی تشکیل میں کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دستاویزات نے ان رسومات و رویوں سے پردہ اٹھایا جن میں کم عمر بچوں اور لڑکیوں کے خلاف سنگین جرائم رونماء ہوئے۔ سیدِ الحوثی نے زور دیا کہ اس کیس کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہئے، کیونکہ اس میں سیاسی اشرافیہ کے ایک بڑے حصے کی کارستانیاں شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عبدالمالک الحوثی انہوں نے کہا کہ الحوثی نے کے خلاف رہا ہے کیا جا

پڑھیں:

کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری

پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انکی عبادتگاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکھ برادری کے رہنماء سردار جسبیر سنگھ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ آرچر روڈ پر موجود سکھوں کا قدیمی گردوارہ 1953ء سے سینٹ گیبریل سکول قائم تھا، جسے مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ گردوارہ سکھ برادری نے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سینٹ گیبرل سکول کو دے رکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھوں کے مقدس گردوارے کی 90 سالہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے کا نوٹس لیکر گردوارے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکھ برادری کی ہزاروں ایکڑ اراضیات، مقدس مقامات بدستور لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کی واگزاری کے لئے کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ آرچر روڈ پر واقع گردوارہ کو شری سنگھ بنیاد گرودت سنگھ نے تعمیر کیا تھا اور پرانے بندوبست کے ریکارڈ میں فرد انتقالات انہی کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی گرودت سنگھ ہے۔ جنہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول جو خالصہ کہلاتی تھی کی بنیاد رکھی تھی اور جاتے ہوئے اسکول کی 20 ایکڑ اراضی مقامی بچوں کی تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔ یہ عمارت سینٹ گیبرل اسکول یا محکمہ اوقاف کی نہیں، بلکہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ سکھ سبھا کی ملکیت ہے۔ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی عبادت گاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے تجارتی مقاصد کے لئے عمارت کی زمین تجارتی بنیادوں پر فروخت کر دی ہے، اگر یہ درست ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف متروکہ عمارت کی نگران ہوتی ہے مالک نہیں۔ محکمہ اوقاف سکھوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سکھوں کی متراکہ املاک کو کس طرح قانون کے تحت فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ 2014ء میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کے تمام مقدس مقامات پر جائیدادوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم رہے گا۔ اس کے علاوہ آئین میں تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرچر روڈ کے منہدم مذکورہ گردوارے کو فی الفور اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اسے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا