Daily Mumtaz:
2026-07-24@00:44:22 GMT

رمضان میں ظلم، 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 میں فروخت

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

رمضان میں ظلم، 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 میں فروخت

 

پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹا مہنگا ہونے لگا، 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 28 سو سے بڑھ کر 2900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔چینی، گھی، کوکنگ آئل، آٹا اور ٹماٹر، پیاز مہنگے ہو گئے

اسی طرح مارکیٹ میں فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 سے بڑھ کر 3 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا ۔رمضان کی آمد کے باعث آٹے کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے۔دوسری جانب ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے پاکستان کے معاشی اشاروں کی پیشگوئی کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال 2026میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.

1 فیصد رہنے کا امکان ہے ،2027میں مہنگائی معمولی اضافے کے ساتھ 5.6 فیصد تک جاسکتی ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.5 فیصد سے بڑھ کر 1.3 فیصد تک جاسکتا ہے ،مالی سال 2026میں پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہے گی۔بلوچستان میں آٹا بحران سنگین ، 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے ہو گئی

مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ایس اینڈ پی اور اسٹیٹ بینک کی پیشگوئیوں میں مجموعی طور پر ہم آہنگی ہے،اسٹیٹ بینک نے2 سالوں کیلئے مہنگائی 5 سے 7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے ، اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0 سے 1 فیصد کی توقع کی جبکہ معاشی شرح نمو 3.75 سے 4.75 فیصد کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ