جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کی فوری ملاقات کی حمایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات فوری کروانے کی کھل کر حمایت کی ہے، کسی کی زندگی کے ساتھ کھیلنا کسی کے اختیار میں نہیں اور بیمار شخص کے ساتھ بے حسی برتنا درست نہیں ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینی چاہیے اور موجودہ رپورٹس جیسے کہ “15 فیصد بینائی باقی” کو بنیاد نہیں بنانا چاہیے،بانی پی ٹی آئی خود لوگوں کی بیماری کا مذاق اُڑایا کرتے تھے، لیکن آج کسی پر بھی مشکل وقت آ سکتا ہے، اس لیے ملاقات کروانا ضروری ہے۔
مسلم لیگ (ن) رہنما نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے، چاہے وہ وزیر اعظم ہو یا عام شہری، اور بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری ہمیشہ حاصل رہی ہے، نواز شریف کے دور میں بانی کی طبی صورتحال کے پیش نظر جلسے ملتوی کیے گئے اور بنیادی سہولیات جیسے بنی گالہ کی سڑک کی تعمیر فوری کر دی گئی۔
جاوید لطیف نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے فارن فنڈنگ کیس اور سابق امریکی صدر کے دور میں بانی پی ٹی آئی کو حاصل معاونت پر بھی روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف کا موازنہ ممکن نہیں ہے۔
ان کے مطابق، فوری طبی ملاقات اور سہولیات کے حصول کے بغیر بانی پی ٹی آئی کی صحت اور عوامی اعتماد دونوں متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے قانون اور انسانی ہمدردی کے تحت اقدامات ضروری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی جاوید لطیف نے
پڑھیں:
فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔
ایک بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فلاحی ریاست کا درس دینے والے آج غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں ہیں؟
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان ان کی سطحی اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینا لاکھوں مستحق خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔