پاک بھارت میچ ، ہر چیز بھارت کے خلاف جارہی ہے، عاقب جاوید
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمینس سینٹر و پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ عاقب جاوید، نے پاکستان بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے کہا ہے کہ جو ہوا چل رہی ہے ہر چیز بھارت کے خلاف جارہی ہے۔ بھارت نے جو ڈپلومیسی کی وی بھی الٹی پڑ گئی۔ اب کرکٹ تیز ہوگئی ہے بہت زیادہ میچ ہونے کی وجہ سے اب سپر اسٹار پیدا ہونا کم ہوگئے ہیں۔ وہ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ 1997ء میں جو کرکٹ ہوتی تھی اب اس میں تبدیلی آ گئی ہے۔ اب زیادہ کرکٹ ہورہی ہے۔ پاکستان بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے لوگوں کی خواہشات زیادہ ہوتی ہے اور ہماری ٹیم کی پوزیشن بھی وہیں سے طے ہوتی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کافی عرصے کے بعد اپنی کارکردگی بہتر کی ہے بلکہ اب وہ ورلڈ کپ بھی جیت سکتی ہے۔ جس ٹیم کے پاس اسپینئر بہتر ہونگے وہ اچھا پرفارمنس کرے گی۔ پاکستان ٹیم جیسے کرکٹ کھیل رہی ہے امید ہے اس کے نتائج اچھے آ ئیں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم انڈیا کے خلاف ا چھا کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے جس طرح کی پرفارمنس کی توقع کرتے ہیں تو اس ٹی 20 کرکٹ جس طرف جارہی ہے وہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ جو ہوا چل رہی ہے وہ تو انڈیا کی ہر چیز گراتی جارہی ہے۔ پاکستان بہتر پوزیشن میں ہے مجھے لگتا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جارہی ہے
پڑھیں:
کوہستان آپریشن سکینڈل: نیب نے 6 ارب سے زائد اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے
اسلام آباد+پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+بیورو رپورٹ) نیب نے کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔ پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے۔ حوالے کیے گئے اثاثوں میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔ نیب کے مطابق اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی، کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا، انہوں نے ڈی جی نیب خیبر پی کے فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ چیئرمین نیب نے کہا کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبرپی کے حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔