جیکب آباد: مدرستہ القرآن میں استقبال رمضان تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (جسارت نیوز) مدرسۃالقرآن طالبات سیکشن کی جانب سے مدرسہ ہال میں ” استقبال رمضان المبارک تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق مدرسۃالقرآن طالبات سیکشن کی جانب سے مدرسہ ہال میں استقبال رمضان المبارک کی ایک بابرکت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات کی مائیں، بہنیں اور سابق طالبات بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ اس تقریب میں قرآن پاک مکمل کرنے والی طالبات کو قرآن کریم اور لٹریچر کے تحائف دیے گئے، اور ایک ٹیبلو پیش کیا گیا جس میں قرآن پاک مکمل کرنے والی طالبات نے حصہ لیا، علاوہ ازیں مدرسۃالقرآن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔تقریب کی شرکا سے پرنسپال شاہدہ اعجاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک اللہ کی جانب سے ایمان والوں کے لیے ایک مہمان مہینہ ہے اور جو شخص جتنا مہمان کا خیال رکھے گا، اللہ کے یہاں اُتنا ہی عزت و قربت کا مستحق ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن اور رمضان دونوں ہی بابرکت ہیں اور ایک ہی مقدس چیز کے دو شاندار پہلو ہیں، قرآن جو حق و باطل کے درمیان فرق کو ظاہر کرتا ہے اور رمضان جو نزول قرآن کا مہینہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔