برآمد کنندگان کو اختیارات کی منتقلی خوش آئند ہے،میاں زاہد
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پالیسی ایڈوائزری بورڈ ایف پی سی سی آئی کے سربراہ اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری کوبرآمدکنندگان کیلئے ایک تاریخی پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تجارتی پالیسی میں بنیادی تبدیلی ہے کیونکہ برآمدات میں اضافے کی جنگ صرف بیوروکریسی کے ذریعے نہیں جیتی جا سکتی۔تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے، میاں زاہد حسین نے کہا کہ ای ڈی ایف بورڈ میں نجی شعبے کے چار برآمد کنندگان، ایک سرفہرست نان ٹیکسٹائل برآمد کنندہ، زراعت، آئی ٹی، اور صنعت کے شعبوں سے ایک ایک نمائندے، صدر ایف پی سی سی آئی، چیئرپرسن پی بی سی، اور حکومت کی طرف سے چھ نمائندوں کی شمولیت تاجر برادری کی دہائیوں پرانی وکالت کی کامیابی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بہت طویل عرصے سے، ای ڈی ایف کو، جو برآمد کنندگان کی محنت سے کمائی گئی آمدنی سے براہ راست کٹوتی کیے گئے 0.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی ایف انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔