data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد اکرام راجپوت نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ملکی برآمد کنندگان کے لئے ایکسپورٹ ری فنانس فیسلٹی (ERF) پر شرح سود میں 3 فیصد کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہی ملک کے لیے پائیدار ترقی کی ضامن ہے۔ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر ای آر ایف شرح میں 3 فیصد کمی کے بعد ریٹ 4.

5 فیصد پر لانے سے برآمد کنندگان کو اپنی برآمدات میں اضافے کے لئے بھرپور مواقع میسر آئیں گے اور صنعتی شعبے میں نئی روح پھونکی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی کے باعث پاکستانی برآمد کنندگان کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے وہ خطے کے حریف ممالک کے ساتھ مسابقتی دوڑ میں زیادہ مؤثر انداز میں مقابلہ کرسکیں گے۔ اس فیصلے سے نہ صرف برآمدی آرڈرز میں اضافہ ہوگا بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے اور تجارتی خسارے میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔محمد اکرام راجپوت نے مزید کہا کہ بلند شرح سود صنعتی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ تھی، جس کی وجہ سے کئی برآمدی یونٹس کو مالی دباؤ کا سامنا تھا۔ شرح سود میں حالیہ کمی سے کیش فلو بہتر ہوگا، پیداواری استعداد میں اضافہ ممکن ہوگا اور صنعتکار جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہوں گے۔ اس اقدام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان (SMEs) کو بھی نمایاں ریلیف ملے گا۔صدر کاٹی نے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا ملک کی برآمدات میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور یہاں موجود ٹیکسٹائل، لیدر، گارمنٹس، انجینئرنگ اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ صنعتوں کو اس فیصلے سے براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ صنعتی پہیہ تیز ہوگا تو نہ صرف پیداواری عمل بڑھے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جس سے معاشی سرگرمیوں میں مجموعی طور پر بہتری آئے گی۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت برآمدی شعبے کے لئے طویل المدتی اور پائیدار پالیسی فریم ورک بھی متعارف کرائے گی تاکہ کاروباری برادری کو مستحکم ماحول میسر آسکے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ توانائی کی قیمتوں میں استحکام، ریفنڈز کی بروقت ادائیگی اور بینکاری عمل کو مزید آسان بنانے جیسے اقدامات برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: برا مد کنندگان برا مدات

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل