اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260214-08-2
اسلام آباد (صباح نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک۔امریکا دوطرفہ تعلقات کے وسیع خدوخال اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔