Jasarat News:
2026-07-23@23:28:10 GMT

کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں مزید2نوجوان قتل

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260214-08-7
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پیر آباد تھانے کی حدوداورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں موبائل کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 18سالہ نوجوان حذیفہ ولد محمد طارق شدید زخمی ہو گیا، زخمی نوجوان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول نوجوان قصبہ کالونی کا رہائشی تھا۔ایس ایچ او کے مطابق واردات کے دوران مقتول حذیفہ نے اپنا موبائل فون پھینک دیا تھا، جس پر مسلح ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے دونوں ڈکیتوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس موقع پر پہنچنے کے بعد دونوں ملزمان موسیٰ ولد مومن اور معراج ولد ابراہیم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میرٹھ سوسائٹی اسکیم 33 میں ڈاکوئوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی، جہاں اس کی شناخت 16 سالہ ایان ولد عمران کے نام سے کی گئی۔ ایان کو ڈاکووں نے پیٹ میں گولی مار کر زخمی کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ایس ایچ او سائٹ سپرہائی وے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی