Jasarat News:
2026-07-24@00:57:05 GMT

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کامسلسل بریک ڈاؤن

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بار بار بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن پیش آیا، جس کے نتیجے میں کے تھری (K-III) پمپ ہاؤس کی بجلی منقطع ہوگئی، بریک ڈاؤن سے تھری پمپ ہاؤس کے 4میں سے3 پمپ بند ہوگئے، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی ترسیل میں خلل پیدا ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن اور کیبل فالٹ کے باعث پمپنگ آپریشن شدید متاثر ہوتا ہے، جس کا براہِ راست اثر شہریوں کو پانی کی فراہمی پر پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کے حکام فوری طور پر متحرک ہوگئے ہیں اور مسئلے کے جلد حل کے لیے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی بحال کرکے پانی کی ترسیل کو معمول پر لایا جا سکے۔ واٹر کارپوریشن صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور جیسے ہی بجلی مکمل طور پر بحال ہوگی، شہر میں پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بریک ڈاو ن کی فراہمی پانی کی

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا