بھارت، بد بخت شرابی بیٹے نے ماں کا خون کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فتح پور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بد بخت شرا بی بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میںمالوا تھانہ علاقے کے برمت پور گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ شراب کے پیسے دینے سے انکار پر بیٹے نے اپنی ماں کو ڈنڈے سے پیٹ کر قتل کر دیا۔ چیخ پکار سن کر پڑوسی موقع پر پہنچ گئے اور خون میں لت پت خاتون کو اسپتال لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔مالوا پولیس اسٹیشن کے انچارج راج کشور نے بتایا کہ یہ واقعہ برمت پور گاؤں میں پیش آیا۔ برمت پور گاؤں کے رہنے والے رام چندر رائے داس مالوا پولیس اسٹیشن میں ہوم گارڈ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا بڑا بیٹا اروند شرابی ہے اور شراب کے پیسوں کے لیے اکثر جھگڑا کیا کرتا ہے۔گزشتہ شام 4 بجے کے قریب اروند نشے کی حالت میں گھر پہنچا اور اپنی ماں (مایا دیوی) سے رقم کا مطالبہ کیا۔ جب مایا نے انکار کیا تو اس نے گھر میں پڑے موٹر سائیکل راڈ سے اس پر حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اہل خانہ مایا کو ضلع اسپتال لے گئے۔ اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر نے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد کانپور کے ہالیٹ اسپتال ریفر کر دیا۔ علاج کے دوران مایا دیوی کی موت ہوگئی۔مالوا پولیس اسٹیشن انچارج کے مطابق مایا دیوی کے بہنوئی شیو پوجن نے بتایا کہ اپنی ماں کو ڈنڈے سے مارنے کے بعد اروند کافی دیر تک نشے کی حالت میں رہا۔ اس کے بعد گھر والوں اور پڑوسیوں کے پہنچنے پر وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزم اروند کمار کو دیوان کا پوروا موڈ کینال کلورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ والد کی شکایت پر اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔