سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ایک اور بچہ دوران علاج دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
کراچی:
سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اور کمسن بچہ دوران علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 13 تک جاں پہنچی جبکہ 5 افراد تاحال اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
ایدھی حکام کے مطابق اسپتال میں زیر علاج زخمی بچوں میں شامل تین سالہ عمران جانبر نہ ہوسکا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی شناخت 3 سالہ عمران ولد عامر کے نام سے کرلی گئی ہے۔
جاں بحق بچے کے علاوہ دیگر تمام 12 کی میتیں ایدھی سرد خانے پہنچا دی گئیں۔ جہاں اہل خانہ نے میڈیا سے بات کرے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ ایسے حادثات کے سد باب کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی اور کا گھر اجڑنے سے بچ سکے۔
مزید پڑھیںکراچی حیدرآباد موٹروے پر گاڑیوں میں تصادم، 12 افراد جاں بحق، انسانی اعضا بکھر گئے
انہوں نے مزید بتایا کہ بد قسمت خاندان کے متاثرہ افراد شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے۔ متاثرہ خاندان کا تعلق کوٹری سے تھا جو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہا تھا کہ تیز رفتار آئل ٹینکر کے سبب حادثے کا شکار ہوگئے۔
حادثے کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 6 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، بعدازاں ایک اور بچے کے دم توڑ جانے سے اموات میں اضافہ ہوگیا۔ واقعے میں آئل ٹینکر ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق محسود قبائل سے تھا۔ اہل خانہ کے مطابق میتیں حیدرآباد اور کوٹری آج ہی روانہ کی جائیں گی جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔