بھارت،بجرنگ دل کےغنڈوں کامسلم نوجوان پربہیمانہ تشدد
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
میرٹھ، :بھارت میں مودی حکومت اور اس کے جنونی ہندو غنڈوں نے مسلمان شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے،تازہ واقعے میں ایک مسلمان نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بھارت ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے برہمپوری تھانہ علاقے کے ایک ریستوران میں ایک جوڑے کے ساتھ بدتمیزی کی۔
جوڑے نے احتجاج کیا تو کارکنوں نے نوجوان کو بے دردی سے مارا۔ تشدد کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔
اس واقعے میں دو برادریاں شامل تھیں، جس سے شہر میں کشیدگی پھیل گئی تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔
بتایا گیا کہ برہما پوری تھانہ علاقہ کے شاردا روڈ پر ایک ریسٹورنٹ میں ایک نوجوان اور عورت کھانا کھانے پہنچے تھے۔
عورت ایک مسلم نوجوان کے ساتھ تھی، اس کی اطلاع ملتے ہی بجرنگ دل کے کئی کارکن ریستوران پہنچے اور ہنگامہ شروع کر دیا۔
بجرنگ دل کے کارکنوں کی اس حرکت سے ریستوران میں افراتفری مچ گئی، ہندو مسلم واقعہ کی وجہ سے جائے وقوعہ پر ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔
تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کرتے ہوئے نوجوان اور خاتون کو کارکنوں کے چنگل سے بچا لیا۔
حملے میں زخمی مسلم نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔سی او برہمپوری سومیا استھانہ نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور پتہ چلا کہ نوجوان اور عورت پر حملہ کیا گیا ہے۔
نوجوان اور خاتون کو مشتعل افراد کے چنگل سے چھڑا کر تھانے لے جایا گیا، جہاں حملہ میں زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
چونکہ اس واقعے میں ہندو مسلم 2 کمیونٹیز ملوث ہیں، اس لیے علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بجرنگ دل کے نوجوان اور نوجوان کو گیا ہے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ