Islam Times:
2026-07-24@08:44:32 GMT

لکی مروت میں کواڈ کاپٹر سے پولیس پر حملہ، دو اہلکار زخمی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

لکی مروت میں کواڈ کاپٹر سے پولیس پر حملہ، دو اہلکار زخمی

ڈاکٹرز نے دونوں اہلکاروں کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی ہدایات پر لکی مروت پولیس، امن کمیٹی اور بنوں پولیس کی بھاری نفری بمعہ APCs جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس پر حملہ کیا گیا نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے کواڈ کاپٹر حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے خلیفہ گل نواز (KGN) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے دونوں اہلکاروں کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی ہدایات پر لکی مروت پولیس، امن کمیٹی اور بنوں پولیس کی بھاری نفری بمعہ APCs جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے بروقت اور مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے دہشت گردوں کا ایک کواڈ کاپٹر (ڈرون) مار گرایا جبکہ پولیس کا جدید ڈرون فضا میں بلند ہوتے ہی دہشت گردوں کے ڈرون غائب ہو گئے۔ پولیس کو فراہم کیا گیا ڈرون اس آپریشن میں نہایت مؤثر ثابت ہوا جس کی مدد سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان خود کے جی این اسپتال پہنچے، زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور متعلقہ ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن بہترین علاج و معالجہ فراہم کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کواڈ کاپٹر لکی مروت

پڑھیں:

طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان حکام نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ویمن اینڈ چلڈرن لیگل ریسرچ فاؤنڈیشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر تنظیم کے 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کارروائی کے دوران طالبان اہلکاروں نے تنظیم کے کمپیوٹرز، دستاویزات اور دیگر دفتری سامان بھی قبضے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان حکومت کا ایک اور متنازع فیصلہ، خواتین کو صحت کی تعلیم سے روکنے کا حکم

تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گرفتار کیے گئے ملازمین کو کہاں منتقل کیا گیا ہے اور ان کی موجودہ حالت کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 2 افراد تنظیم کی سربراہ زرقا یفتلی کے قریبی رشتہ دار ہیں، جو اس وقت افغانستان سے باہر مقیم ہیں۔

Sources in Kabul told Afghanistan International on Wednesday that Taliban agents raided the office of the Women and Children Legal Research Foundation (WCLRF) earlier this week and detained six staff members.https://t.co/ly2WtJb202 pic.twitter.com/fQ8qbUdHiN

— Afghanistan International English (@AFIntl_En) July 23, 2026

زرقا یفتلی خواتین کے حقوق کی معروف کارکن ہیں اور گزشتہ سال انہیں متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2026 زاید ایوارڈ فار ہیومن فریٹرنٹی سے نوازا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق زیرِ حراست افراد کے اہلِ خانہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے عزیزوں کی حراست کی جگہ، قانونی حیثیت اور صحت کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ اسٹارز سے ملاقاتوں اور لباس کے معاملے پر طالبان رہنماؤں میں اختلافات بڑھ گئے

ویمن اینڈ چلڈرن لیگل ریسرچ فاؤنڈیشن تعلیم، خواتین اور بچوں کے حقوق کی وکالت، تحقیقی سرگرمیوں اور تحقیقاتی رپورٹس کی تیاری کے شعبوں میں کام کرتی رہی ہے۔

طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں، خصوصاً خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں، پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اس عرصے کے دوران کئی سماجی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ متعدد تنظیمیں اپنی سرگرمیاں محدود کرنے یا مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان سول سوسائٹی طالبان فلاحی تنظیم کابل کمپیوٹرز متحدہ عرب امارات ویمن اینڈ چلڈرن لیگل ریسرچ فاؤنڈیشن

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی