ایئر چیف کی انڈونیشن حکام سے ملاقاتیں: تربیت ، پیشہ وارنہ تبادلوں پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اسلام آباد‘جکارتہ (خبرنگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ)سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دور انڈونیشیا کے دوران صدر پربوو سبیانتو سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر نے ایوان صدر جکارتہ میں ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران سربراہ فضائیہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین برادرانہ تعلقات کی بنیاد بننے والی مشترکہ اقدار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بالخصوص تربیت، فضائی دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فضائی افواج کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر انڈونیشیا نے پاک فضائیہ کی آئی ایس آر، سائبر، سپیس، الیکٹرانک وارفیئر اور بغیر پائلٹ فضائی نظام جیسے جدید شعبوں میں پیش رفت کو سراہا اورپاکستان کی ایرو سپیس صنعت کی حالیہ جدید ڈیزائن، اعلیٰ تحقیق اور سافٹ ویئر میں نمایاں ترقی کو بھی سراہا ۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام اور ایرو سپیس انفراسٹرکچر سے استفادہ حاصل کرنے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس سے قبل ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفری شمس الدین،کمانڈر انڈونیشین نیشنل آرمڈ فورسز جنرل آگس سوبیانتو اور انڈونیشین فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ٹونی ہرجونو سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سربراہ پاک فضائیہ کی آمد پر دونوں مقامات پر انہیں تاریخی استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ انڈونیشین ایئر چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مشترکہ تربیت، پیشہ ورانہ تبادلوں اور ایرو اسپیس شعبے میں تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انڈونیشین سربراہ نے پاک فضائیہ کے پائلٹس کے عملی تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ آخر میں سربراہ پاک فضائیہ کو اعلیٰ ترین خدمات کے اعتراف میں ہم منصب کی جانب سے انڈونیشین ایئر فورس کے اعلیٰ ترین اعزاز میڈل آف آنر سے نوازا گیا سربراہ فضائیہ نے وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی جس میں دفاعی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے پاک فضائیہ فضائیہ کے نے پاک
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار