چین یوروگوائے کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، صدر یورو گوائے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز

بیجنگ:یوروگوا ئے کے صدر یمانڈو ارسی نے صدارت سنبھالنے کے بعد چین کے پہلے سرکاری دورے کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ اپنے انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ 38 سال قبل یوروگوائے اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیا م کے بعد سے، یوروگوائے کے ہر صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید ترقی دینے میں کردار ادا کیا ہے۔ ابتدا میں سفارتی تعلقات قائم ہونے سے لے کر بعد میں اقتصادی اور تجارتی شعبے میں دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ، اور آج ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری تک کے سفر کے بعد ، یوروگوائے اور چین کے تعلقات کا اگلا مرحلہ لازمی طور پر اعلیٰ سطح کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہوگی۔

ارسی کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے دنیا کو دیے جانے والے ترقیاتی اشارے اور وضع کردہ ترقیاتی منصوبہ بندی ہمیں یہ دکھا رہی ہے کہ مزید مواقعوں کے دروازے ہمارے لیے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں۔ ہمارے صنعت کار اور مقامی لوگ یوروگوائے اور جنوبی امریکہ کے باہر بھی وسیع ترقی کے مواقع دیکھ سکتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ، یہ مواقع آج کی دنیا میں امید کی کرن روشن کرتے ہیں۔ ہماری توقع ہے کہ یوراگوئے اور چین کے درمیان تعاون کے دائرہ کار میں مسلسل توسیع ہو۔ارسی نے مزید کہا کہ جب لوگ حقیقی چین کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں، تو چین پر اعتماد کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے، اور اس کے نتیجے میں سب سے مضبوط رشتے قائم ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سو سے زائد کاروباری افراد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس دورے پر ان کے ساتھ چین آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک قابل اعتماد اور مستقل اعتبار کے قابل ملک اور عوام کے ساتھ تعاون آگے بڑھانا ضروری ہے۔اس وقت چین یوروگوائے کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، متعدد چینی کمپنیاں یوروگوائے میں اپنی فیکٹریاں قائم کر چکی ہیں اور صنعتی تبادلوں اور تکنیکی تعاون مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔صدر ارسی کا ماننا تھا کہ چین ہمیشہ علاقائی تعاون کے دائرہ کار میں مداخلت کیے بغیر متعلقہ تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہے، اس لیے چاہے لاطینی امریکہ اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی (CELAC) کا فریم ورک ہو یا جنوبی مشترکہ منڈی (MERCOSUR) ،ہم ہمیشہ متحد رہنے کے موقف کے ساتھ چین جیسی مضبوط اقتصادی قوتوں کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ کی “پریلوڈ ٹو دی اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب کا جرمنی میں انعقاد اگلی خبرامریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کیلیے مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنےکا اعلان عمران خان کی آنکھ کا معاملہ، علیمہ خان پھٹ پڑیں، سخت ردعمل میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، ایران کا ایک بار پھر اس پر کسی قسم کے مذاکرات سے انکار عمران خان کی صحت پر سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پختونخوا جنسی زیادتی میں ملوث ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، ممکنہ طورپرانکا گلادبایا گیا، ڈاکٹر کا دعویٰ بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف سری لنکا کے 78ویں یومِ آزادی پر اسلام آباد میں شاندار استقبالیہ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ مہمانِ خصوصی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا سب سے بڑا

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی