حکومت کا روشن پنکھا روشن پاکستان پروگرام کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : حکومت پاکستان نے گھریلو بجلی کی بچت اور توانائی کے تحفظ کیلئے روشن پنکھا روشن پاکستان پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔
نیشنل انرجی کنزرویشن اتھارٹی (نییکا) کے مطابق پروگرام میں حصہ لینے والے گھرانےhttps://efan.gov.pk ویب پورٹل یا موبائل ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، اہل درخواست دہندگان کو پرانے پنکھے 5ـ اسٹار توانائی بچانے والے نئے ماڈلز سے بدلنے کے لیے مالی تعاون فراہم کیا جائے گا جو کہ پنکھوں کی تعداد اور اہلیت کے حساب سے 12 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک ہوسکتا ہے۔
بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں افسران کو اہم ہدایات
نئے پنکھے انسٹالیشن کے بعد پرانے پنکھے ناقابل استعمال بنا دیے جائیں گے تاکہ دوبارہ استعمال نہ ہوں، درخواست دہندگان اپنے درخواست کی حیثیت پورٹل یا ایپ کے ذریعے ٹریک کر سکتے ہیں اور ادائیگی ہر ماہ بجلی کے بل میں آسان اقساط کے ذریعے کی جائے گی۔
اہلیت کے لیے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ کے پاس درست شناختی کارڈ، رجسٹرڈ بجلی کا کنکشن ہو اور گزشتہ دو سال میں بل کی ادائیگی میں چار سے زیادہ تاخیر نہ ہوئی ہو، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف گھریلو سطح پر توانائی پر بچت کرے گا بلکہ قومی توانائی کے بحران اور ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس، ہفتہ 14فروری 2026
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔