امریکی فوج کی سدرن کمانڈ، جو لاطینی امریکا اور کیریبین میں آپریشنز کی نگرانی کرتی ہے، نے کہا ہے کہ اس نے رواں ہفتے کی دوسری مہلک کشتی کارروائی کی ہے۔ بیان کے مطابق جمعے کے روز کیریبین میں ایک کارروائی کے دوران 3 مشتبہ منشیات اسمگلر ہلاک ہوگئے۔

سدرن کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘انٹیلی جنس نے تصدیق کی کہ کشتی کیریبین میں منشیات اسمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھی اور نارکو ٹریفکنگ آپریشن میں ملوث تھی’۔ کمانڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک کشتی کو پانی میں سفر کرتے دکھایا گیا ہے جو کسی میزائل نما ہتھیار کے حملے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی فوج کا مشرقی بحرالکاہل میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 2 افراد ہلاک

یہ کارروائی اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں سدرن کمانڈ نے پیر کے روز مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور کشتی پر مہلک حملے کی تصدیق کی تھی۔ اس حملے میں 2 مشتبہ اسمگلر ہلاک جبکہ ایک شخص زندہ بچ گیا تھا۔

جمعے کی ہلاکتوں کے بعد رواں عرصے میں مجموعی طور پر 39 حملوں میں کم از کم 133 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جو پینٹاگون کے بیانات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نومبر کے بعد کیریبین میں یہ پہلا حملہ ہے جبکہ حالیہ زیادہ تر کارروائیاں بحرالکاہل میں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:   کیریبین میں ایک اور امریکی حملہ: منشیات بردار کشتی پر کارروائی، 4 ہلاک

ان کشتی حملوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے مترادف ہیں اور ان میں احتساب کا فقدان ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ سمندر میں امریکی فوجی حملوں میں مارے جانے والے افراد کو کسی قسم کا قانونی حقِ صفائی فراہم نہیں کیا جاتا۔

ادھر رواں ماہ کے آغاز میں جنرل فرانسس ایل ڈونووان نے سدرن کمانڈ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ انہوں نے یہ عہدہ ایڈمرل ایلون ہولسے کی ریٹائرمنٹ کے بعد سنبھالا، جنہوں نے مبینہ طور پر کشتی حملوں کی پالیسی پر اختلافات کے باعث سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا کشتی حملہ منشیات.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا کشتی حملہ منشیات کیریبین میں میں ایک کشتی پر کے بعد

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک