16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
پیٹرولیم مصنوعات 16فروری سے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول 4 روپے39 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 4 روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اوپر جا سکتا ہے۔
حتمی فیصلہ اوگرا ورکنگ اور وزارتِ خزانہ وزیرِ اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فی لیٹر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔